dua+for+entering+the+home - Roshan Worlds

knowledge islamic quotes articles poims islamic education tips and tricks apps and games for pc android apps latest news for information technology

google Search

Sunday, June 2, 2019

dua+for+entering+the+home

Image result for how to entering the home

گھر میں داخل ہوکر سورۃ اخلاص پڑھ لیجئے

ان شاء اللہ روزی میں برکت ہوگی
طبرانی میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ جوشخص سورۃ اخلاص کو گھر میں جاتے وقت پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اس گھر والوں سے اور اس کے پڑوسیوں سے فقیری دور کردے گا ۔(تفسیر ابن کثیر ، جلد ۵، صفحہ ۶۱۶)
(۴۳)حضرت عبد اللہ بن مبار ک کا انتقال کیسے ہوا؟
استاد المحدثین حضرت عبد اللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ کے پاس حدیث پڑھنے والے ہزاروں طلباء ہوتے تھے ۔ مکبر جیسے نماز میں آگے تکبیر کہتے ہیں اسی طرح لوگ ان سے حدیث پاک آگے نقل کرتے تھے ۔ ایک مجمع میں ان مکبرین کی تعداد گیارہ سو (۱۱۰۰)تھی۔مجمع کا اندازہ آپ خود لگالیں۔ ایک مجمع میں دواتوں کو گنا گیا تو اس مجمع میں چالیس ہزار(۴۰۰۰۰)دواتیں تھیں ۔ اتنے بڑے مجمع میں وہ حدیث پاک کا درس دیا کرتے تھے۔جب ان کے آخری لمحات آئے۔ بستر پر لیٹے ہوئے تھے اور کیفیت بدل رہی تھی۔ اسی اثنا میں اپنے شاگردوں سے فرمایا کہ مجھے اٹھائو اور زمین پر لٹادو۔ شاگردوں نے حکم کی تعمیل کی اور مٹی پر لٹا دیا۔ انھوں نے دیکھا کہ وقت کے اتنے بڑے شیخ اپنے رخسار کو زمین پر ملنے لگے اور یہ کہہ رہے تھے کہ اے اللہ !تو عبد اللہ کے بڑھاپے پر رحم فرما۔
میرے دوستو!جن کی زندگی حدیث پا ک کی خدمت میں گزری ، جب وہ اپنے آخری وقت میں اللہ تعالیٰ کے حضور اس طرح عاجزی کرتے تھے تو ہمیں بھی عاجزی وانکساری کرنی چاہیے ، کیونکہ ہمارے پاس تو عمل بھی نہیں ہے۔ ہم واقعی قابل رحم ہیں، اللہ رب العزت ہمارے حال پر رحم فرمائے۔آمین

No comments:

close