Imam+abu+hanifa - Roshan Worlds

knowledge islamic quotes articles poims islamic education tips and tricks apps and games for pc android apps latest news for information technology

google Search

Friday, September 27, 2019

Imam+abu+hanifa


Image result for ‫امام ابوحنیفہ‬‎






امام اعظم ابوحنیفۃ رحمۃ اللہ علیہ کی علمی فراست


جیسا کہ آپ کے لقب سے ظاہر ہے کہ آپ تمام ائمہ کے مقابلے میں سب سے بڑے مقام و مرتبے پر فائز ہیں۔ اسلامی فقہ میں حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کا پایہ بہت بلند ہے۔ آپ کا اصل نام نعمان بن ثابت بن زوطا رضی اللہ عنہ ہے۔ آپ 80 ہجری بمطابق 699ء میں کوفہ میں پیدا ہوئے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ تعالیٰ نے علم وفضل کی دولت سے خوب مالامال فرمایاتھا اوراس کے ساتھ تفقہ اورتدبر کی مثال آپ تھے۔ذیل میں ایک مختصرواقعہ پیش کیاجارھا ھے جس سے اندازہ ہوتاہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ رحمۃاللہ علیہ کوکس قدرعلم وفضل اورفراست عطا کررکھی تھی۔چنانچہ
ایک آدمی امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس آیا اور ایک عجیب وغریب سوال کیا کہ آپ اس شخص کے بارے میں کیا کہتے ہیں جو
٭ بن دیکھے گواہی دیتا ہو۔
٭ اللہ کی رحمت سے دور بھاگتا ہو۔
٭ جس کی طرف اللہ نے بلایا ہو اس کی پرواہ نہ کرتا ہو۔
٭ فتنے کو محبوب رکھتا ہو۔
٭ یہود ونصاریٰ کے قول کی تصدیق کرتا ہو۔
٭ مردار کھالیتا ہو۔
٭ جس سے اللہ نے ڈرایا ہو اس کا خوف نہ کرتا ہو۔
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: وہ شخص مومن ہے، سوال کرنے والا بڑا حیران ہوا،کہنے لگا: جی وہ کیسے ؟ فرمایا:
٭ دیکھو! تم نے کہا بن دیکھے گواہی دیتا ہو: تو مومن اپنے پروردگار کی بن دیکھے گواہی دیتا ہے۔
٭ دیکھو!تم نے کہاکہ یہود ونصاریٰ کے قول کی تصدیق کرتا ہو:قرآن میں آیا ہے:
{وقالت الیھود لیست النصاریٰ علی شی ء ٍ وقالت النصاریٰ لیست الیھود علیٰ شی ئٍ}(سورۃ البقرۃ :۱۱۳)
’’یہود کہتے ہیں کہ نصرانی حق پر نہیں اور نصرانی کہتے ہیں کہ یہود حق پر نہیں ۔‘‘ تو مومن ان دونوں کے اس قول کی تصدیق کرتا ہے۔
٭ دیکھو!تم نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے دور بھاگتا ہے۔ تو دیکھو !بارش اللہ کی رحمت ہے اوربارش سے تو ہر بندہ بھاگتا ہے کہ کہیں کپڑے نہ بھیگ جائیں۔
٭ دیکھو!تم نے کہاکہ مردار کھاتا ہے: تو مچھلی مردہ ہوتی ہے، اس کو تو ہربندہ مزے سے کھاتا ہے۔
٭ دیکھو!تم نے کہا کہ جس کی طرف اللہ نے بلایا ہے اس کی طرف رغبت نہیں کرتا ، پس وہ جنت ہے کہ اللہ نے اس کی طرف بلایا ہے: {واللہ یدعو الیٰ دارالسلام}مگر اس کو مشاہدہ حق اتنا مطلوب ہے ، اللہ کی رضا اتنی مطلوب ہے کہ محبوب حقیقی کی طرف سے نظر ہٹا کر وہ جنت کی طرف نظر ڈالنا کبھی پسند نہیں کرتا ۔
٭ دیکھو!تم نے کہا کہ جس سے اللہ نے ڈرایا ہے اس سے وہ ڈرتا نہیں ،تو وہ دوزخ ہے ، اس کو اپنے محبوب کی ناراضگی کی اتنی فکر رہتی ہے کہ جہنم میں جلنے کی پرواہ نہیں کرتا۔
٭ دیکھو!تم نے کہا اسے فتنہ محبوب ہے ، پس اولاد کو قرآن میں فرمایا گیا ہے{انما اموالکم واولادکم فتنۃ}(سورۃ تغابن:آیت ۱۵)اور اولاد سے ہر شخص کو طبعی محبت ہوتی ہے پس وہ شخص مومن ہے ، سوال پوچھنے والا حیران رہ گیا ۔
ایک اور آدمی حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ ہر سوال کا جواب دیتے ہیں ۔ فرمایا کہ تم بھی پوچھو کہنے لگا:آپ یہ بتائیں کہ پاخانہ میٹھا ہوتا ہے یا نمکین؟آپ نے فرمایا کہ میٹھا ہوتا ہے ، کہنے لگا : آپ کے پاس کیا دلیل ہے؟فرمایا کہ نمکین چیز پر مکھیاں نہیں بیٹھتیں،ہمیشہ میٹھی چیز پر مکھیاں بیٹھتی ہیں۔

No comments:

close